vosa.tv
Voice of South Asia!

ملائکہ اروڑا اورکیارا اڈوانی کے ایک جیسے جوتے کے سوشل میڈیا پرچرچے

0

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا اپنے سٹائل کی وجہ سے اکثر   زیر بحث رہتی ہیں آجکل  اپنی  ہارٹ شیپ ہیلز کی وجہ سے چرچے میں ہیں،جو انہوں نے  کسی تقریب میں پہن رکھے ہیں۔معروف بھارتی  اداکارہ ملائکہ اروڑا اورکیارا اڈوانی کے ایک جیسے جوتے  آجکل سوشل میڈیا پرزیر بحث ہیں،معروف اداکارہ کیارا اڈوانی نےبھی اسی برانڈ کے جوتے کا سفید رنگ کے طور پر انتخاب کیا، جو ایک تقریب میں ملائکہ پہنے نظر آ رہی ہیں، کیارا نے اس جوتے کا انتخاب کرسمس کے موقع پر سرخ سکرٹ کیساتھ کیا تھا۔ ملائکہ اور کیارا نے معروف انٹرنیشنل برانڈ الایا کا جوتا پہن رکھا جس کی قیمت 88 ہزار  327 بھارتی روپے ہے۔دونوں اداکاروں کے ایک ہی سٹائل کے جوتے کے انتخاب سے لگتا ہے کہ  ہارٹ شیپ ہیلز مشہور شخصیات میں کافی مقبول ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.