vosa.tv
Voice of South Asia!

بالی وڈ کی اداکارہ بپاشا باسو نےایک سالہ بیٹی کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

0

بالی ووڈ کی معروف فنکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکے بعد اب اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور نے بھی اپنی اکلوتی بیٹی دیوی باسو گروور کا چہرہ مداحوں کو دیکھا دیا۔کرسمس کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ بپاشا باسو نے مختلف پوسٹس شیئر کی ہیں.اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اور تصور میں 12 نومبر 2022 کو پیدا ہونے والی ان کی بیٹی دیوی باسو گروور کا چہرہ غیر واضح طور پر نظر آرہا ہے.اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی بیٹی دیوی کو کرسمس ٹری اور کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے بعدازاں ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں دیوی کو سرخ فراک میں کرسمس سینٹا کے انداز میں سائڈ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور 30 اپریل 2016 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے تاہم ان کی بیٹی دیوی باسو گروور کی پیدائش شادی کے 6 برس بعد 12 نومبر 2022 کو ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.