90 دن تک ترکیہ میں بنا ویزا کے گھومنے کی اجازت
پاکستانیوں کیلئے نیا سہولتی ویزا نظام متعارف کرانے کے بعد ترکیہ نے سعودی عرب سمیت چھ ممالک کے شہریوں کو ویزا سے استثنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے سعودی عرب، امریکہ، کینیڈا، بحرین، متحدہ عرب امارات اور عمان کے عام پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو ویزا سے استثنا دیا ہے۔ ترک صدر کے فیصلے کے مطابق ویزا سے استثنا کی یہ سہولت سیاحت کے مقاصد کے لیے ترکیہ آنے والوں کیلئے ہے۔ یہ نیا ویزا فری نظام ان ممالک کے شہریوں کو 90 دن تک ترکیہ میں بنا ویزا کے گھومنے کی اجازت دے گا۔