افریقی ملک:گنی ایندھن ڈپو میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی
مغربی افریقی ملک گنی کے ایندھن ڈپو میں دھماکے سے اموات بڑھ کر 14 ہو گئیں،واقعہ سرکاری تیل کمپنی کے مرکزی ڈپو میں پیش آیا۔مغربی افریقی ملک گنی میں ایندھن کے ڈپو میں دھماکے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے جبکہ 178 افراد زخمی ہیں۔ واقعہ بندرگاہ کے قریب کوناکرے کے ضلع کلوم میں سرکاری تیل کمپنی کے مرکزی ڈپو میں پیش آیا، جس کے باعث ڈپو میں آگ لگ گئی۔حکومت نے علاقے میں سکولوں کو بند کرنے اور کوناکرے اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مقیم لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے۔