vosa.tv
Voice of South Asia!

روس۔چین تعلقات عالمی استحکام کی ضمانت قرار  

0

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے14 دسمبر کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں اپنی سالانہ پریس کانفرنس کی۔روسی عوام کے ساتھ  ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست تبادلہ کیا۔روس اور چین کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ چین کے ساتھ روس کا تعاون غیر معمولی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے اور روس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام کی ضمانت ہیں۔پیوٹن نے کہا کہ 2023 میں روس اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 220 ارب ڈالر سے 230 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ برکس تعاون کا مقصد تیسرے فریق کے خلاف نہیں بلکہ تمام ممالک کے مشترکہ مفادات میں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.