vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیرمین منتخب

0

اسلام آباد:پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی،پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ اوربھارت کو ہراکر وائس چیرمین کے طور پر منتخب ہو گیا۔نومبر 2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا،پاکستان کو 2023-2027 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی تعلیمی،سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔15 نومبر 2023 کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے۔یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے لیے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کے لیے کئی ممکنہ فوائد کا حامل یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے۔پاکستان تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر عالمی سطح پر وکالت اور تعاون کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت پاکستان کو اپنے سفارتی تعلقات کو بڑھانے اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔اس کامیابی کے علاوہ پاکستان نےبھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہو کر بھی اہم کامیابی حاصل کی ۔ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے 2023-2025 کی مدت کے لیے ایگزیکٹو بورڈ،اقوام متحدہ سے وابستہ فورم میں اہم پوزیشن کے لیے ہندوستان کو شکست دی۔58 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے متاثر کن 38 ووٹ حاصل کیے جبکہ بھارت نے 18 ووٹ حاصل کیے،یہ بھارت کے لیے ایک بہت بڑی شکست تھی۔پاکستان کی رکنیت اسے تعلیم، سائنس، ثقافت اور مواصلات میں عالمی پالیسیوں اور اقدامات پر اثر انداز ہونے سے آگاہی فراہم کرے گی۔یونیسکو کی رکنیت پاکستان کو اپنے مسائل کی عالمی سطح پر وکالت اور نمائندگی کرنے کے قابل بنائے گی۔پاکستان یونیسکو کے مینڈیٹ کو مضبوط بنانے اور پالیسی سازی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.