vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈینگی کا علاج ایک گولی سے  ممکن ہے، جانسن اینڈ جانسن

0

نیو یارک:امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے ڈینگی کا علاج ایک گولی کے ذریعہ دریافت کرنے کادعویٰ کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے اس وقت ٹرائل پہلے مرحلے میں مکمل ہوچکا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 400 ملین افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔اس طویل عرصے سے پھیلنے والی بیماری کی کوئی دوا دنیا میں دریافت نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر صرف علامات کا علاج کرتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے اس مہلک مرض کے لیےگولیاں دریافت کرکے طبی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔حال ہی میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرائل کے پہلے مرحلے میں 10 افراد کو گولیاں دی گئی ہیں  جو ڈینگی وائرس کو ختم کرنے میں اہم ثابت ہوئیں ۔ کمپنی کے مطابق جے این جے 1802 نامی گولی نہ صرف جسم سے وائرس کو ختم کرسکتی ہے بلکہ انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے۔کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹرائلز کا پہلا دور کل 15 افراد کے ساتھ کیا گیا ہے۔ جن میں سے 10 افراد پر ٹرائل مکمل طور پر کامیاب رہا ۔کلینیکل فارماسولوجسٹ کے مطابق ٹرائل پہلے مرحلے میں ہے۔ اگر یہ دوا آنے والے دنوں میں بڑے ٹرائلز کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ بہت بڑی راحت ثابت ہوگی۔یہ گولی فی الحال پیرو، فلپائن اور برازیل سمیت 10 ممالک کے 30 اسپتالوں میں دوسرے مرحلے کےٹرائل سے گزر رہی ہے۔تیسرے مرحلے کی ٹرائل میں بھارت کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.