vosa.tv
Voice of South Asia!

مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی،ابوعبیدہ

0

غزہ:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ  کا کہنا ہے کہ میدان میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق ہمارے جنگجو دشمن کی فوجوں اور گاڑیوں کا گلی گلی میں تعاقب کر رہے ہیں۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو طویل، مسلسل اور لچکدار دفاع کیلئے تیار کیا ہے۔ابوعبیدہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں گزشتہ 4 دنوں کے دوران 62 اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب غزہ پٹی سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملوں سے کئی  املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں،  حماس کے القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فورسز پر حملے کی فوٹیج  بھی جاری کردی ہی جس میں  اسرائیل کے جنگلات میں بھی اسرائیلی فوج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.