vosa.tv
Voice of South Asia!

ورلڈ کپ فائنل کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں آگیا فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘

0

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے 14ویں اوور میں فلسطین کے حامی نوجوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو لگے لگا لیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
تماشائی سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دیکر میدان میں داخل ہوا، جس نے فلسطینی پرچم والا ماسک پہننا ہوا تھا جبکہ ٹی شرٹ پر ’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘ کا نعرہ درج تھا۔
تماشائی کے میدان میں آنے کی وجہ سے کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا، بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔۔
دوسری جانب فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم اسرائیل کی حمایت کررہی ہے جبکہ فلسطینیوں کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشتگرد قرار دیا جارہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.