vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹائیگر تھری میں اسٹارز کی بھرمار، ہریتک بھی شامل

0

ممبئی:سلمان خان اور کترینہ کیف کی ٹائیگر سیریز کی فلم ’ٹائیگر تھری‘ میں اسٹارز کی بھرمار نظر آرہی ہے۔سلمان خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ ہریتک روشن بھی فلم میں نظر آئیں گے۔فلم ٹائیگر تھری رواں ماہ 12 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی، جس میں شاہ رخ خان بھی اسپیشل اپیئرنس میں نظر آئیں گے۔تاہم اب تازہ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فلم میں ہریتک روشن بھی شاہ رخ کی طرح مختصر رول میں نظر آئیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ پروڈیوسر آدیتیا چوپڑا نے آخری لمحات میں تینوں اسٹارز کو ایک اسکرین پر یکجا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔آدیتیا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہریتک روشن کا سین فلم شوٹنگ ختم ہونے کے بعد فلمایا گیا، یہ قدرے چھوٹا سین ہے لیکن انتہائی متاثرکن ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہریتک روشن آئیں گے تو مجھے امید ہے کہ تھیٹر میں خوب سیٹیاں بجیں گی۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.