vosa.tv
Voice of South Asia!

کیرالہ، عیسائی کنونشن سینٹر میں دھماکے کرنے والا ملزم منظر عام پر آگیا

0

کیرالہ، عیسائی کنونشن سینٹر میں دھماکے کرنے والا ملزم منظر عام پر آگیابھارت کی ریاست کیرالہ میں عیسائی کنونشن سینٹر میں دعائیہ تقریب کے دوران دھماکے کرنیوالا ملزم منظر عام پر آگیا۔ دھماکوںمیں ایک شخص جاں بحق جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے تھے۔ریاست کیرالہ کے ضلع تریسور میں واقع کنونشن سینٹر میں دھماکوںکی ذمہ داری جس شخص نے قبول کی ہے اس کی شناخت ڈومینک مارٹن کے نام سے ہوئی ہے۔تفتیش کے دوران ڈومینک مارٹن نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کنونشن سینٹر میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔کیرالہ کے اے ڈی جی پی اجیت کمار نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے پولیس کے سامنے سرینڈر کیا ہے، جس کا نام ڈومینک مارٹن ہے اور ہم اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔پولیس نے حتمی طور پر ڈومینک مارٹن کے دھماکوں میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔کیرالہ ڈگپ شیک درویش نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بارودی مواد ایک باکس میں رکھا گیا تھا۔ پہلا دھماکا 4 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔دھماکے کے وقت 2 ہزار سے زیادہ لوگ مسیحی مذہبی تقریب میں جمع تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.