vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ۔چوہدری محمد افضل گجر (مرحوم )کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا

0

چئف آرگنائزر آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری احسان الہی گجر کےچچا چوہدری محمد افضل گجر (مرحوم )کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔تعزیتی نشست کی صدارت چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے کی اور بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے عہدے داران آل پاکستان گجر ایسوسی زمہ داران ان اور مختلف سیاسی جماعتوں اور فورم سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور احسان الہی گجر سے انکے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی اجلاس میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات میں سابقہ مشیر برائے اوورسیز وزیر اعلی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ ، سرپرست اعلی مسلم لیگ ن سعودی عرب معسود احمد پورئ چئیرمین مسلم لیگ ن جدہ میاں رضوان الحق،سرپرست اعلی آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن گلف چوہدری ثقلین گجر ،نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری فاروق انجم، چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سردار وقاص عنایت، اے این پی کاروباری شخصیات چوہدری ظہیر،ابراہیم بلوچی،چوہدری تنویر،سردار محمد اشفاق ملک علی خورشید،پاک میڈیا جرنلسٹس فورم حافظ عرفان کھٹانہ،حسن بٹ ،عاطف تنولی اور دیگر شامل تھے اس پر موقع چوہدری احسان الہی گجر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کیمونٹی نے جسطرح طرح ہمارا دُکھ بانٹا ہے اس پر میں سب کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.