vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض:نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر  کی سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات سے ملاقات

0

سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت پاکستان میں ہونے والی ملاقات میں پاکستانی کاروباری افراد کی بڑی تعداد شریک تھی جن سے اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ جہاں ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں وہیں تجارتی مراسم بھی فروغ پا رہے ہیں سعودی عرب پاکستانی مصنوعات کی کھپت کے لئے ایک بڑی مارکیٹ ہے ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو وسیع پیمانے پر یہاں فروغ دیا جائے جس کے لئے سعودی وزیر تجارت اور دیگر حکام سے مذاکرات جاری ہیں اور اس سلسلے میں اہم معاہدے بھی ہونگے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.