vosa.tv
Voice of South Asia!

پاک فوج کے آرمی چیف جنرل سید عاصم  منیر سے مسیحی برادری کے تیرہ رکنی وفد کی ملاقات

0

آئی ایس پی آر کے مطابق مسیحی وفدنے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں  مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی امور پر بات چیت کی گئی،وفد کی قیادت صدر بشپ چرچ آف پاکستان اور  بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر عرد مارشل نے کی،،سپہ سالار نے مسیحی برادری کے ملکی ترقی میں کردار کو سراہا اور معیاری تعلیم کے فروغ، صحت اور خیراتی اداروں کی خدمات میں بھی مسیحی بردری کے کردار کی تعریف کی،،انہوں نے وطن کے دفاع کے لیے بھی مسیحی برادری کے کردار کو سراہا،،آرمی چیف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قائداعظم محمد علی جناح کے اتحاد اور ترقی یافتہ پاکستان کی سوچ پر عمل پیرا ہونے کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے،،کسی بھی مذہب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو سکتی۔ مسیحی برادری کے ارکان نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا،، ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر بھی پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا،وفد نے ملکی تعمیر و ترقی اور معاشرے میں برداشت کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر بھی آرمی چیف کی تعریف کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.