ناک کے بغیر پیدا ہونے والی بچی کی دلخراش داستان
برطانیہ کی رہائشی ٹیسا نے بغیر ناک اپنی زندگی کو دنیا کے دیگر نامکمل لوگوں کے لئے ایک مثال بنا دیا۔ٹیسانے یہ بھی ثابت کیا کہ وہ ایک پرفیکٹ لڑکی ہے اور وہ عام بچوں کی طرح ہنستی کھیلتی ہے۔ویسے تو دنیا بھر میں روزانہ سیکڑوں یا ہزاروں کی تعداد میں بچے پیدا ہوتے ہیں، جن میں سے کئی بچے پیدائشی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں لیکن چند بچے ایسی حالت میں بھی پیدا ہوتے ہیں، جن کا اس دنیا میں کوئی علاج ہی نہیں ہوتا ان کی جسامت میں قدرتی کمی بیشی مرتے دم تک ان کے ساتھ رہتی ہے۔برطانیہ کی رہائشی ٹیسا کا شمار بھی ایسے ہی بچوں میں ہوتا ہےجس کے والدین کی دن رات کی محنت اور بچی کی خود اعتمادی نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔یہ نوجوان لڑکی ٹیسا جسے وولڈیمورٹ کے نام سے جانا جاتا ہے بغیر ناک کے پیدا ہوئی تھی اپنی منفرد شکل اور خوش مزاجی کی وجہ سے نمایاں ہے، ٹیسا کو اپنی زندگی کے آغاز سے ہی مخصوص چیلنجز کا سامنا رہا تاہم ان رکاوٹوں اور پریشانی کے باوجود ٹیسا بے مثال جوش و جذبے کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔ ٹیسا نے ناک کے بغیر اپنی زندگی کو ڈھال لیا ہے وہ اپنے منہ سے سانس لینے پر انحصار کرتی ہے اور سونگھنے کی حس کی کمی کے باوجود بھی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزار رہی ہے۔اس کے والدین کا کہنا تھا کہ ٹیسا نے سب کو غلط ثابت کیا ہے، اس نے سب کی توقعات سے بڑھ کر خود کو اچھا دکھایا۔