دنیا بھر میں سال نو کی آمد پر جشن اور آتش بازی
یورپ سمیت دنیا بھر میں نئے سال کی آمد پر جشن منایا گیا، لائٹ شو اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے جشن منایا گیا، آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز سڈنی میں آتشبازی سے ہوا ا،اس سے پہلے ہی سڈنی ہاربر پر فیملی شو منعقد کیاگیا۔آسٹریلیا کے بعد جاپان، کوریا، انڈونیشیا میں سال نو کا آغاز ہوا پھر جنوبی ایشیائی ممالک، روس، یورپی ممالک اور آخر میں امریکا میں نئے سال کا جشن منایا گیا۔یورپ میں نئے سال کی آمد کا جشن منانے کیلئے لندن کے کلاک ٹاور پر خوبصورت لائٹ شو کے دوران آسمان پر روشنیوں کے مختلف رنگ بکھر گئے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی نئے سال کو خوبصورت انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔جرمن دارالحکومت برلن میں بھی سالِ نو کے موقعے پر آتش بازی ہوئی۔ یونانی دارالحکومت ایتھنز میں خوبصورت لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا۔ روس میں نئے سال کی آمد پر تاریخی عمارات پر چراغاں ہوا۔ چین اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔