پاکستان فورسز نے 2023میں کارروائیاں کرتے ہوئے109دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
سال 2023 میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردوں سے نبرد آزما رہیں ،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 18 ہزار 736 آپریشنز کئے 109 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 5ہزار سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کیا ،دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے 260 افسران اور جوانوں نے اپنا فرض نبھاتے ہوئے جام شہادت بھی نوش کیا۔2023 میں بھی پاکستان میں سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں مصروف رہی اس برس ملک بھر میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر 18 ہزار 736 آپریشنز کیے گئے جس کے نتیجے میں 566 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جبکہ 5161 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیاانٹیلی جنس ایجنسیز کے مؤثر آپریشنز کے باعث بلوچستان میں بلوچ نیشنل آرمی کے اہم ترین کمانڈرز گلزار امام شمبے اور سرفراز بنگلزئی دہشت گردی چھوڑ کر قومی دھارے میں واپس شمولیت اختیار کی۔معلومات مطابق بلوچستان میں کئے جانے والے 15063 آپریشنز میں 109 اورکے پی کے 1942 آپریشنز میں 447دہشت گر جہنم رسید کئے گے جبکہ پنجاب میں 190، گلگت بلتستان میں 14 اور سندھ میں 1987 آپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں سندھ میں 10 مارے گئے 2023 میں دہشتگرد حملوں میں پاک فوج کے 260 سے زائد افسران اور جوانوں سمیت تقریباً 1 ہزار سے زائد افراد شہیدہوئ