vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، کمپٹرولر کا شہری حکومت کے بجٹ میں بہتری لانے پر زور

0

نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے اپنی سالانہ رپورٹ میں شہری حکومت کے بجٹ میں نمایاں فرق کی نشاندہی کرتے ہوئے اس میں استحکام لانے اور فرق کو دور کرنے پر زور دیا ہے۔نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر کی شہری حکومت کے معاشی اقتصادی منصوبوں پر جاری سالانہ رپورٹ میں بجٹ میں نمایاں فرق کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ میں زائد اخراجات کو کم، تارکینِ وطن کے مسائل پر قابو پانے کیلئے مزید ریاستی مدد، طلباء کی ذہنی صحت کے پروگرامز کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف محصولات ہی بجٹ کے فرق کو ختم کرنے کیلئے کافی نہیں ہوں گے۔ جس کا شہر کو آئندہ مالی سال بھی سامنا ہوگا۔کمپٹرولر نیویارک بریڈ لینڈر کا کہنا تھا کہ پریشان کن ماحول کے باوجود، نیویارک سٹی کی معاشی بحالی مضبوط ہے تاہم معیار زندگی کے چیلنجز سے نبردِآزما ہونے کیلئے مربوط انتظام، مالیاتی تناؤ سے نمٹنے کیلئے اچھے اہداف والے منصوبوں اور مستقبل میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے ذریعے نیویارک شہر کی معیشت آنے والے سالوں میں مزید ترقی کی منازل طے کر سکتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.