vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: سرکاری اسکولوں میں 73.4 فیصد کلاسیں ریاستی قانون کے مطابق

0

 نیویارک شہر کے سرکاری اسکولوں کی 73.4 فیصد کلاسیں ریاست کے کلاس سائز قانون پر پورا اترنے لگی ہیں۔ یہ شرح 2026-27 تعلیمی سال کے لیے ریاست کے 70 فیصد ہدف سے زیادہ ہے۔

 میئر ممدانی اور اسکولز چانسلر کمر سیموئلز کے مطابق مزید 133 اسکول اب مکمل طور پر قانون پر عمل کر رہے ہیں، یعنی ایسے اسکولوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے جہاں ہر کلاس مقررہ حد کے اندر ہے۔ 640 سے زائد اسکول کم از کم 90 فیصد جبکہ 1 ہزار 120 سے زائد اسکول کم از کم 70 فیصد تعمیل کر چکے ہیں۔ اس کامیابی کے لیے اساتذہ کی بھرتی پر 244 ملین ڈالر اور نئی کلاس رومز کی تعمیر کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ چھوٹی کلاسوں کے لیے مختص مجموعی سرمایہ کاری 7.6 ارب ڈالر سے زائد ہو چکی ہے، جس سے 41 ہزار نشستیں بنائی جائیں گی۔ تعمیل میں سب سے زیادہ اضافہ مڈل اسکولوں میں 7.2 فیصد پوائنٹس رہا۔ جو کلاسیں ابھی تعمیل نہیں کر رہیں، ان میں سے ایک تہائی سے کچھ زیادہ مقررہ حد سے صرف ایک سے تین طلبہ زیادہ ہیں، جبکہ چھ یا اس سے زیادہ طلبہ کی حد عبور کرنے والی کلاسوں کی شرح 17 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد رہ گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ پیش رفت استثنیٰ کا سہارا لیے بغیر حاصل کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.