vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں شرجیل امجد راؤ کے اعزاز میں پروقار تقریب، پاک سعودی تعلقات اور باہمی تعاون پر گفتگو

0

جدہ – پاک آرمی لورز موومنٹ کے چیف کوآرڈینیٹر شرجیل امجد راؤ کی سعودی عرب آمد کے موقع پر جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی صحافتی، سماجی اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

شرجیل امجد راؤ حج ایگزیبیشن میں شرکت کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔ تقریب کے دوران انہوں نے یونائیٹڈ جرنلسٹ فورم اور پاک اوورسیز میڈیا فورم کے عہدیداران اور اراکین سے خصوصی ملاقات کی۔ اس نشست میں پاک سعودی تعلقات، دونوں برادر ممالک کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدوں اور مستقبل میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل امجد راؤ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، برادرانہ اور مضبوط مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے  مکہ معاہدے اور بڑھتا ہوا تعاون نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کے حقیقی سفیر ہیں۔ انہیں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے، کاروباری مواقع تلاش کرنے اور پاک سعودی دوستی کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر یونائیٹڈ جرنلسٹ میڈیا فورم کے چیئرمین جہانگیر خان اور پاک اوورسیز میڈیا فورم کے صدر راجہ شعیب الطاف نے مہمانِ خصوصی کی آمد اور صحافتی برادری سے ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی نشستیں کمیونٹی کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔تقریب میں مکہ سے حاجی عثمان،ملک جہانگیر ، ظفر اقبال اور سعودی جمیل السہانی عدیل نذیر، شباب احمد بھٹہ، عمر فاروق اور زبیر صدیقی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل، میڈیا کے مثبت کردار اور تجارتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.