برطانیہ فارمیسیز کی نما ئندہ تنظیم نےخبردار کیا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کی جنگی صورت حال کے پیش نظر،بعض اہم ادیات کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے اوریہ بھی ممکن ہے کہ ادویات کی کمی کا خطرہ بڑھ بھی جائے۔
برٹش انڈیپنڈنٹ فارمیسیز ایسوسی ایشن کے مطابق کئی اہم ادویات کا ذخیرہ تشویشناک حد تک کم ہو چکا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ برطانیہ اپنی تقریباً تین چوتھائی ادویات بیرون ملک سے درآمد کرتا ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ اور آبنائے ہرمز کے ذریعے نقل و حمل میں رکاوٹوں نے سپلائی چین پر اضافی دباؤ ڈال دیا ہے۔تنظیم کے مطابق یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی بہت سی ادویات کی تیاری کے لیے بھی خام مال درکار ہوتا ہے، جو عموماً چین اور انڈیا سے حاصل کیا جاتا ہے۔ سپلائی میں رکاوٹوں کے سبب دواؤں کی دستیابی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔جن ادویات کی قلت کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے ان میں بلڈ پریشر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا، کینسر کے مریضوں کے لیے درد کش ادویات اور کولیسٹرول کم کرنے والی بعض ادویات شامل ہیں۔