vosa.tv
Voice of South Asia!

حمیرا ارشد سعودی عرب پہنچ گئیں، دمام، ریاض اور جدہ میں میوزیکل پروگرامز کا انعقاد

0

معروف پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد سعودی عرب پہنچ گئیں، جہاں دمام، ریاض اور جدہ میں ان سمیت ذیشان روکھڑی اور دیگر پاکستانی فنکاروں کے میوزیکل پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

دمام آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محبت انہیں سعودی عرب کھینچ لائی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن سے محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کرتے ہیں۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہنے والا ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، اس لیے تمام پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کریں اور اپنے اچھے کردار اور رویے سے ملک کا نام روشن کریں۔پاکبان کے زیر اہتمام دمام، ریاض اور جدہ میں ثقافتی و موسیقی کی تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں پاکستانی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.