vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج بریسٹ کینسرسےآگاہی کا دن منایاجائےگا

0

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسرسے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد خواتین میں اس موذی مرض کے علامات، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

پاکستان میں یہ مرض انتہائی تشویشناک صورتِ حال اختیار کر چکا ہے اور اعداد و شمار کے مطابق ہر 9 میں سے ایک پاکستانی خاتون کو اپنی زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں چھاتی کے سرطان کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد  افراد  مختلف قسم کے کینسر کاشکا ر ہو تے ہیں، جن میں سے  سالانہ 90 ہزار  سے زائد خواتین  صرف  بریسٹ کینسر میں مبتلا  ہو تی ہیں اور بروقت  علا ج نہ ملنے  کے با عث ان میں سے تقریبا  40  ہزار  خواتین لقمہ اجل بن جاتی  ہیں۔

 طبی ماہرین اور جراحوں کا کہنا ہے کہ چھاتی کا سرطان ابتدائی مرحلے میں مکمل طور پر قابلِ علاج ہے، تاہم ملک میں اس کے پھیلاؤ اور اموات کی بڑی وجوہات سماجی شرم و ہچکچاہٹ، لاعلمی اور علامات ظاہر ہونے کے باوجود بروقت معائنہ نہ کروانا ہے۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں آگاہی مہمات کے باعث مرض کی تشخیص کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، لیکن ملک بھر میں سکریننگ اور جدید علاج کی سہولیات کی بہتری کے لیے مزید ہنگامی اقدامات درکار ہیں۔ ماہرین نے تجویز دی ہے کہ 40 سال سے زائد عمر کی ہر خاتون کو سال میں کم از کم ایک مرتبہ میمو گرافی سکریننگ ٹیسٹ لازمی کروانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.