vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈیلس میں استاد نصرت فتح علی خان کی78ویں سالگرہ

0

ٖڈیلس(نیوزرپورٹ) عالمی شہرت یافتہ شہنشاہِ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی 78 ویں سالگرہ امریکی شہر ڈیلس میں منائی گئی۔اُستاد راحت فتح علی خان  اور شاہ زمان خان نے سب کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ حاضرین کی فرمائش پر استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے  گیت سنائے تو شرکاء داد دیےبغیر نہ رہ سکے۔

تقریب میں معروف نیشنل پروموٹر امیر مکھانی، ریحان صدیقی سمیت پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی اور بھارتی کمیونٹیز کے شرکاء نے استاد راحت فتح علی خان سے موسیقی، قوالی، پاک بھارت تعلقات اور استاد نصرت فتح علی خان کی فنی میراث سے متعلق سوالات کیے۔ استاد راحت فتح علی خان نےامن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ہم سب امن، محبت اور آشتی چاہتے ہیں اور یہی ہمارا پیغام ہے۔

شرکا کے سوالوں کےجواب میں استاد راحت  فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اپنی موسیقی اور قوالی کے ذریعےدنیا بھرمیں امن، آشتی،رواداری اور بھائی چارے کا پیغام عام کرنے کے مشن پر گامزن ہوں،موسیقی کی کوئی سرحد نہیں  ہوتی، جہاں بھی جاؤں گا، میری آواز اور میرے فن کا پیغام امن ومحبت اور ہی رہے گا۔تقریب میں استاد راحت فتح علی خان کے صاحبزادے اور موسیقی کی اس خاندانی روایت کی نئی نسل کے نمائندے شاہ زمان فتح علی خان بھی توجہ کا مرکز رہے۔ ان کی آواز اور گائیکی میں استاد نصرت فتح علی خان کی جھلک کو شرکا نےنہ صرف محسوس کیا بلکہ لطف اندوز بھی  ہوئے ۔

تقریب کے اختتام پرراحت فتح علی خان نےسب کے ساتھ مل کر استاد نصرت فتح علی خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کامشہور گیت سانوں ایک پل چین نہ آوے بھی سنایا۔تقریب میں شریک پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی خصوصاً سکھ برادری کے افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے استاد نصرت فتح علی خان کو موسیقی کے لیے غیر معمولی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.