vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ممدانی کا "ڈیبٹ ڈیمولشر” ریلیف پروگرام

0

 نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے چھوٹے کاروباروں اور گھروں کے مالکان کیلئے "ڈیبٹ ڈیمولشر” نامی 90 روزہ ریلیف پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت شہری اپنے جرمانوں کا سود معاف کروا کر کم لاگت میں بقایا جات ادا کرسکیں گے۔

 حکام کے مطابق یہ پروگرام آج سے شروع ہوکر 10 جنوری 2027 تک جاری رہے گا، اور اس میں محکمہ صفائی، محکمہ عمارات اور محکمہ ٹرانسپورٹ جیسے اداروں کی جانب سے جاری کردہ خلاف ورزیوں کے فیصلے شامل ہوں گے۔ میئر ممدانی نے کہا کہ شہری انتظامیہ کو شہریوں پر لامتناہی جرمانے اور سود کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، بلکہ جرمانے کا مقصد قوانین کی پاسداری کو فروغ دینا ہے نہ کہ کاروبار یا گھر کی مرمت ناممکن بنانا۔ ڈیپارٹمنٹ آف فنانس کمشنر رچرڈ لی کے مطابق یہ پروگرام شہر کیلئے تقریباً 25 ملین ڈالر کی ایسی آمدنی بھی حاصل کرے گا جو بصورت دیگر وصول نہ ہوپاتی۔ حکام کے مطابق جو جرمانے جولائی 2026 کے بعد عدالت میں درج ہوچکے ہیں، شیرف یا سٹی مارشل کے ساتھ معاہدے کا حصہ ہیں، یا فوجداری تحقیقات کے زیرِ اثر ہیں، وہ اس پروگرام میں شامل نہیں ہوں گے۔ حکام کے مطابق شرکاء کو بقایا خلاف ورزیوں کی تعمیل بھی کرنا ہوگی۔ ایس بی ایس کمشنر کینی مینایا کے مطابق یہ پروگرام میئر کے ایگزیکٹو آرڈر 11 کے تحت چھوٹے کاروباروں کیلئے جرمانوں میں کمی کے وعدے کو عملی شکل دیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.