vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا بھر میں انتخابی جرائم پر 16 افراد کے خلاف فرد جرم عائد

0

امریکی محکمہ انصاف نے غیرقانونی ووٹنگ، جعلی رجسٹریشن اور دیگر انتخابی جرائم کے الزام میں ملک بھر میں 16 افراد کے خلاف مقدمات کا اعلان کیا ہے، جن میں ایک غیرقانونی تارک وطن بھی شامل ہے۔

 نیو میکسیکو میں 62 سالہ پیٹرک پیریا پر الزام ہے کہ اس نے 2024 کے انتخابات میں اپنی مرحوم بیوی کے نام پر ووٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ پنسلوانیا میں فرانس کی غیرقانونی تارک وطن حسینہ سعدی سمیت پاکستان اور پرتگال کے تین قانونی مقیم شہریوں پر 2024 کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ الاباما میں پیرو اور جمیکا کی دو خواتین پر متعدد انتخابات میں غیرقانونی ووٹنگ کا الزام ہے، جبکہ شمالی کیرولائنا کے رہائشی فاریسٹ ووڈی پر 2024 میں دو ریاستوں میں دو بار ووٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ مسوری میں کیوبا کے 64 سالہ شہری آندریس گارسیا پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے کم از کم 15 انتخابات میں ووٹ ڈالتے رہے حالانکہ وہ امریکی شہری نہیں۔ آئیڈاہو میں کینیڈا کے 82 سالہ شہری اسٹینلے والٹن اور نیوجرسی میں ڈومینیکن ریپبلک سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لزابیتھ روزا پر بھی اسی نوعیت کے الزامات ہیں، جن میں روزا پر غیرقانونی طریقے سے شہریت حاصل کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔ اوہایو میں برطانوی شہری کیری پیٹرسن پر کم از کم 10 انتخابات، جبکہ پاکستانی شہری ارشد زبیری اور فلپائنی شہری ایلیزا موس پر بھی غیرقانونی ووٹنگ کا الزام ہے۔ ہوائی میں پولینڈ کے شہری ڈاوید نالیپا اور کینٹکی میں کینیڈا کی سنڈرا واٹسن پر بھی وفاقی انتخابات میں غیرقانونی ووٹنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق تمام ملزمان قانون کے مطابق عدالت میں جرم ثابت ہونے تک بے گناہ تصور کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.