vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں ایمازون فلفلمنٹ سینٹر کے باہر فائرنگ، 2 ملازمین زخمی

0

 بروکلین کے علاقے ریڈ ہک میں ایمازون کے گودام کے باہر فائرنگ سے 2 ملازمین زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہوگئے۔

 حکام کے مطابق واقعہ بے اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں 25 سالہ خاتون کے سینے جبکہ 23 سالہ شخص کے کندھے پر گولی لگی۔ حکام کے مطابق 23 سالہ شخص کو ہی غالباً نشانہ بنایا گیا تھا، جو اپنی دوست کے ساتھ بس اسٹاپ سے گودام کی طرف جارہا تھا، تاہم اس کی ساتھی محفوظ رہی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون قریبی ڈیلی سے واپس کام پر جارہی تھی کہ گولی کا نشانہ بن گئی۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد دو افراد سفید سیڈان گاڑی میں فرار ہوگئے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایمازون نے بیان میں کہا کہ وہ اس افسوسناک واقعے پر دکھی ہیں اور پولیس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.