vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں خسرہ کی وبا،گورنرکیتھی ہوکل نےایمرجنسی نافذکردی

0

نیویارک (نیوزڈیسک)خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث گورنر کیتھی ہوکل نے ایمرجنسی نافذ کردی۔ریاست میں 3 اکتوبر تک خسرے کے 108 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 92 کیسز 15 جولائی کے بعد دیہی علاقوں کی 18 کاؤنٹیز میں سامنے آئے۔

دا نیو یارک ٹائمز کے مطابق نیویارک سٹی میں خسرے کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ باقی 101 کیسز ریاست کے دیگر علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں اب تک خسرہ، ممپس اور روبیلا، یعنی ایم ایم آر ویکسین کی ایک ہزار سے زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ایمرجنسی حکم کے تحت رجسٹرڈ نرسوں کو خسرے کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ تجویز کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ فارماسسٹ دو سال تک کی عمر کے بچوں کو بھی ویکسین دے سکیں گے۔حکم کے مطابق ویکسی نیشن کا ریکارڈ 72 گھنٹوں کے اندر ریاستی یا نیویارک سٹی کے ویکسین رجسٹری میں درج کرنا لازمی ہوگا۔دوسری جانب پڑوسی ریاست پنسلوانیا میں بھی خسرے کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ 2 اکتوبر تک وہاں 977 کیسز اور پانچ اموات رپورٹ ہوچکی تھیں، جبکہ بعد میں کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔نیویارک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مقصد خسرے کے پھیلاؤ کو روکنے اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.