نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے اپنے سابق سیاسی حریف کرٹس سلیوا کے ساتھ بروکلین کے علاقے فورٹ گرین میں فلو ویکسین لگوائی، اور ویکسین لگواتے وقت ایک دوسرے کا ہاتھ بھی تھام لیا۔
میئر ممدانی نے شہریوں کو موسم بدلنے کے ساتھ فلو ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کیلئے خود بھی ویکسین لگوائی۔ اس موقع پر کرٹس سلیوا، جو میئر کے خلاف ناکام ری پبلکن امیدوار تھے، نے مذاق میں کہا کہ ان کے درمیان اس سے پہلے اس طرح کے "شاٹس” کا تبادلہ نہیں ہوا تھا۔ ویکسین لگواتے وقت سلیوا کچھ گھبرائے ہوئے دکھائی دیے، جس پر میئر ممدانی نے ان کا ہاتھ تھام لیا اور حوصلہ دیا۔واضح رہے کہ سلیوا 1992 میں گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں اور خود کو اس تجربے میں ماہر قرار دیتے رہے۔ امریکی ادارہ برائے امراض کنٹرول کے مطابق فلو ویکسین لگوانے سے فلو کے باعث ڈاکٹر کے پاس جانے کا خطرہ 60 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔