مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی حکام نے راہگیروں کو ہراساں کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔حکام نے واضح کیا کہ واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض اطلاعات بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔سیکیورٹی حکام نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی واقعے سے متعلق معلومات کے لیے صرف سرکاری اور مستند ذرائع پر انحصار کریں۔