vosa.tv
Voice of South Asia!

ایریزونا کمپنی کے سی ای او کا ملازمین کے فنڈز میں فراڈ کا اعتراف

0

 امریکی ریاست میری لینڈ کی عدالت میں ایریزونا کی کمپنی کے سی ای او جیمز کیمبل نے ملازمین کے ریٹائرمنٹ اور ہیلتھ انشورنس فنڈ میں سے 8.8 ملین ڈالر فراڈ کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا۔

 عدالتی دستاویزات کے مطابق 49 سالہ کیمبل ایکزم فرنج سلوشنز کمپنی کا بانی اور سی ای او تھا، جو وفاقی ٹھیکیداروں کے ملازمین کے فوائد کے فنڈز کا انتظام سنبھالتی تھی۔ استغاثہ کے مطابق کلائنٹس صحت انشورنس اور ریٹائرمنٹ فنڈ کی رقم کمپنی کو بھیجتے تھے، جسے آگے متعلقہ اداروں تک پہنچانا کمپنی کی ذمہ داری تھی۔ کیمبل نے یہ رقم پہلے ایک مشترکہ ٹرسٹ اکاؤنٹ میں جمع کی اور 2015 سے 2024 کے دوران 135 غیرمجاز واپسیوں کے ذریعے 2.48 ملین ڈالر خود نکال لیے۔ چوری شدہ رقم الاسکا اور افریقہ میں شکار کے سفر، زیورات، کیسینو جوئے اور گرل فرینڈ کو ادائیگیوں پر خرچ کی گئی۔ کمپنی کے ایریزونا منتقل ہونے کے بعد کیمبل نے کلائنٹس سے واجب الادا فیس سے پانچ گنا زائد رقم وصول کرکے فراڈ جاری رکھا۔ مجموعی طور پر کیمبل نے 8.8 ملین ڈالر سے زائد کی رقم کا فراڈ کیا، جس پر انہیں زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.