ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق وکیل الینا اور ترک ارب پتی کی شاہانہ شادی
نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا کی سابق قائم مقام اٹارنی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق ذاتی وکیل الینا حبا اور ترک ارب پتی ترہان مِلدون رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی شاہانہ تقریب کے اخراجات کا تخمینہ کم از کم ایک ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔
شادی کی تقریب ہفتے کے روز نیو یارک شہر کے علاقے مین ہٹن کے معروف ہوٹل والڈورف آسٹوریا کی چوتھی منزل کے بال روم میں منعقد ہوئی جسے بڑی تعداد میں گلابی اور سفید چیری بلاسمز اور سیکڑوں سرخ گلابوں سے سجایا گیا تھا۔ایک معروف ایونٹ پلانر کی جانب صرف بال روم کرائے پر لینے، موسیقی اور پھولوں کے انتظام پر ہی 1 ملین ڈالر خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا۔ تاہم، اس تخمینے میں ہوٹل کے مہمان کمروں اور دیگر اضافی مقامات کے ممکنہ اخراجات شامل نہیں ہیں۔رپورٹس کے مطابق حبا اور مِلدون نے اس شاندار تقریب کی منصوبہ بندی صرف تین ماہ کے اندر کی۔ اس مقصد کے لیے پام بیچ کے دو معروف ویڈنگ پلانرز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔جوڑے کی خواہش تھی کہ شادی نیویارک کے مشہور پلازا ہوٹل میں ہو لیکن عدم دستیابی کے باعث بالآخر والڈورف آسٹوریا کا انتخاب کیا گیا۔