vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں طوفان کے باعث سیلاب اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

0

 امریکی ریاست نیوجرسی کے ساحلی علاقوں میں طاقتور طوفان کے باعث کئی روز سے جاری سیلابی صورتحال برقرار ہے، جبکہ حکام کو ایک اور ہائی ٹائیڈ کے دوران مزید پانی بھرنے کا خدشہ ہے۔

 حکام کے مطابق سی برائٹ میں اتوار کی رات آنے والے ہائی ٹائیڈ سے قبل اوشن ایونیو اور ریور اسٹریٹ کے قریب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جو سیلاب کیلئے خاص طور پر حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جبکہ ڈرائیورز کو ریسکیو کرنا پڑا اور بعض گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ وہ چھ سال سے یہاں رہ رہا ہے اور یہ سیلاب حالیہ برسوں کا دوسرا بدترین سیلاب ہے، جو 2021 یا 2022 کے طوفان سے کم ہے مگر زیادہ ذیادہ وقت کے لیے تبای مچارہا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق سیلاب زدہ گھروں سے متعدد افراد کو ریسکیو کیا گیا، جبکہ گزشتہ ہائی ٹائیڈ کے دوران بھی گاڑیوں میں پھنسے افراد کو نکالا گیا۔ طوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں شدید کٹاؤ بھی دیکھا گیا، اٹلانٹک سٹی میں طوفانی لہروں نے ریت کے ٹیلوں کو بہا دیا۔ حکام نے شہریوں کو اگلے ہائی ٹائیڈ سے قبل سڑکوں سے دور رہنے اور سیلاب زدہ راستوں پر گاڑی نہ چلانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ایمرجنسی عملہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.