vosa.tv
Voice of South Asia!

شہباز شریف سے امریکی کاروباری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر گفتگو

0

نیویارک میں امریکی-پاکستان بزنس کونسل اور بزنس کونسل آف انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ کے مشترکہ وفد نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی و کاروباری شراکت داری اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ، زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، کان کنی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ کاروبار دوست ماحول کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ پاکستان کی بڑی مارکیٹ اور نوجوان افرادی قوت اسے امریکی کاروباری اداروں کے لیے اہم سرمایہ کاری کی منزل بناتی ہے۔وفد میں بوئنگ، ایبٹ، پیپسی کو، کوکا کولا، ماسٹر کارڈ، این ویڈیا، ویزا سمیت پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ متعدد امریکی کمپنیوں کے سینئر نمائندے شریک تھے۔امریکی-پاکستان بزنس کونسل اور بزنس کونسل آف انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ کے نمائندوں نے پاکستان میں موجودہ سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور نئی شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔دونوں کاروباری کونسلز نے حکومت پاکستان اور نجی شعبے کے ساتھ قریبی رابطہ جاری رکھنے اور دوطرفہ تجارتی و سرمایہ کاری تعاون مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.