vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹائمز اسکوائر پرایک روزہ  سالانہ  فوڈ فیسٹول  دنیا بھر کے ذائقے  پیش کرکے  اختتام پذیر

0

نیویارک کے مشہور  مقام    ٹائمز اسکوائر پرایک روزہ  سالانہ  فوڈ فیسٹول  دنیا بھر کے ذائقے  پیش کرکے  اختتام پذیر ہوگیا۔شہریوں اور سیاحوں نے  صرف پانچ سے دس ڈالر   میں مزے مزے کے کھانوں کا لطف اٹھایا۔۔

مین ہیٹن میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی کھانوں کے مشہور اور روایتی میلے ’ٹیسٹ آف ٹائمز اسکوائر‘کا انتہائی جوش و خروش کے ساتھ انعقاد کیا گیاجس میں شہر کی  کثیر الثقافتی پہچان کو شہریوں اور دنیا بھر سے آئے ہزاروں سیاحوں نے چار چاند لگادیے۔فیسٹیول میں پیش کیے گئے  نت نئے اور بین الاقوامی ذائقوں کی خاصیت اپنی جگہ ۔۔لیکن  لذیذ ترین پکوان کی  صرف 5 سے 10 ڈالر  میں دستیابی نے ٹیسٹ آف ٹائمز اسکوائر کو یاد گار بنادیا۔فیسٹیول میں مختلف ممالک اور خطوں کی نمائندگی کرنے والے درجنوں فوڈ اسٹالز لگائے گئے تھے۔ حاضرین کے لیے 5 اور 10 ڈالر کی ان ڈیلز میں کیوبن، چائنیز، فرنچ اور اٹالین کھانوں سمیت لاتعداد عالمی ذائقے موجود تھے، جس کے باعث ٹائمز اسکوائر کی فضا دن بھر مختلف کھانوں کی اشتہا انگیز خوشبوؤں سے معطر رہی۔ لوگوں نے مختلف ثقافتوں کے کھانوں کو اتنی سستی اور مناسب قیمت پر آزمانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور ٹائمز اسکوائر کی تاریخی گہما گہمی کا بھرپور لطف اٹھایا۔اس عالمی فوڈ فیسٹیول میں دنیا بھر کے دیگر روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیائی اور دیسی کھانوں کی بھی نمائندگی دیکھنے میں آئی۔ میلے میں موجود ایک انڈین فوڈ کارٹ پر بھی لوگوں کی خاصی توجہ مرکوز رہی، جہاں شرکا کے لیے گرما گرم سموسے، چکن لولی پاپ، باسمتی چاول اور مشہور ڈش ‘چکن تکہ مصالحہ’ پیش کیا گیاٹیسٹ آف ٹائمز اسکوائر کا یہ رنگارنگ میلہ رات گئے تک جاری رہا، جس نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ نیویارک شہر دنیا بھر کی ثقافتوں اور ذائقوں کا ایک حقیقی عالمی مرکز ہے۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.