vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں 1.3 بلین ڈالر ہیلتھ کیئر فراڈ، ملزم پر فرد جرم

0

امریکی ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ ایرکلے گوگاوا پر 1.3 بلین ڈالر کے ہیلتھ کیئر فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم کی منی لانڈرنگ کی سازش میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گوگاوا نے فروری سے جولائی 2025 کے دوران پنسلوانیا میں ایک طبی آلات فراہم کرنے والی کمپنی کے ذریعے میڈی کیئر اور دیگر انشورنس اداروں کو کم از کم 1.3 بلین ڈالر کے جعلی دعوے جمع کرائے۔ ان دعوؤں کے نتیجے میں کمپنی کو تقریباً 6.5 ملین ڈالر کی ادائیگیاں موصول ہوئیں۔حکام کے مطابق گوگاوا نے کمپنی کے نام پر متعدد بینک اکاؤنٹس کھولے اور ان میں انشورنس کمپنیوں سے موصول ہونے والی رقوم جمع کرائیں، جنہیں بعد میں تنظیم کے فائدے کیلئے بیرونِ ملک مختلف بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیا گیا۔محکمہ انصاف کے مطابق فراڈ کیلئے امریکا بھر کے شہریوں، خصوصاً بزرگ اور معذور افراد، کی چوری شدہ شناختیں بھی استعمال کی گئیں۔ کئی افراد نے شکایت کی کہ ان کے نام پر ایسے طبی آلات کی فراہمی ظاہر کی گئی جو انہیں کبھی موصول ہی نہیں ہوئے۔گوگاوا پر منی لانڈرنگ کی سازش کی ایک فرد کا الزام عائد کیا گیا ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.