vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کے معاونین کو ہزاروں ڈالر کے تحائف مل گئے

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے 4 معاونین کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 55 ہزار ڈالر کے نقد تحائف دیے، جن کی تفصیلات حالیہ مالیاتی گوشواروں میں سامنے آگئی ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹرمپ کی ایگزیکٹو اسسٹنٹ نٹالی ہارپ، کمیونیکیشنز ایڈوائزر مارگو مارٹن اور اوول آفس آپریشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر چیمبرلین ہیرس کو 45،45 ہزار ڈالر دیے گئے، جبکہ اوول آفس آپریشنز کے ڈائریکٹر والٹ ناؤٹا کو 20 ہزار ڈالر کا تحفہ ملا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کا اپنے قریبی ساتھیوں اور ملازمین کو کرسمس کے موقع پر تحائف دینے کا پرانا معمول ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ رقوم معاونین کی سرکاری ذمہ داریوں سے متعلق نہیں تھیں اور متعلقہ قانونی و اخلاقی ضوابط کے تحت قابلِ اجازت ہیں۔مالیاتی گوشواروں کے مطابق ہارپ، مارٹن اور ہیرس کی سالانہ تنخواہ 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جبکہ ناؤٹا کی تنخواہ 1 لاکھ 75 ہزار ڈالر ہے۔ نٹالی ہارپ ٹرمپ کے ہمراہ اکثر نظر آتی ہیں اور ان کے لیے سازگار میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس پرنٹ کرنے کیلئے ایک پورٹیبل پرنٹر بھی ساتھ رکھتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.