امریکی ریاست مشی گن کے شہری روڈنی انڈرووڈ نے 7 ملین ڈالر کے ٹیکس فراڈ کیس میں جرم کا اعتراف کرلیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق انڈرووڈ نے ڈیٹرائٹ میں مختلف افراد کے نام پر 200 سے زائد جعلی ٹیکس گوشوارے تیار کرکے امریکی ٹیکس ادارے سے ایسے ریفنڈز کا دعویٰ کیا جن کے وہ حقدار نہیں تھے۔ملزم نے جعلی گوشواروں میں فرضی منافع اور ٹیکس کٹوتی کی رقوم ظاہر کیں، جن کے ذریعے مجموعی طور پر 7 ملین ڈالر سے زائد کے ریفنڈز کا فراڈ کیا گیا، جبکہ حکومت کو تقریباً 6.2 ملین ڈالر کا حقیقی مالی نقصان ہوا۔حکام کے مطابق انڈرووڈ نے فراڈ سے حاصل ہونے والی فیس اپنی ذاتی آمدن میں بھی ظاہر نہیں کی۔ اسے 6 جنوری 2027 کو سزا سنائی جائے گی اور اسے زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔