vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں شدید طوفان کا خطرہ، رات گئے سیلاب کی وارننگ

0

امریکی شہر نیویارک اور گردونواح میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث رات گئے اچانک سیلاب کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات تک شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں، ژالہ باری اور بعض علاقوں میں بگولوں کا بھی خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک مختلف علاقوں میں ایک سے دو انچ بارش متوقع ہے، تاہم بعض مقامات پر اس سے کہیں زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔شدید نمی کے باعث درجہ حرارت معمول سے زیادہ محسوس ہوگا، جبکہ نیو جرسی کی بعض کاؤنٹیز میں گرمی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ حکام نے شہریوں کو شدید موسم کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.