ہنی البیلا کا سلیمان بٹ کے ساتھ مل کر امریکا میں تھیٹر اور فلم سازی کا اعلان
پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار ہنی البیلا نے معروف پروڈیوسر سلیمان بٹ کی ریڈ لپسٹک پروڈکشن کے ساتھ مل کر امریکا میں تھیٹر اور فلم سازی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان پروجیکٹس میں امریکا سے مقامی فنکاروں کو شامل کیا جائے گا۔یہ خوشخبری انھوں نے نیویارک میں مکمل حلال جینوی اٹالین پیزا کی نئی برانچ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے کے اختتام پر سنائی۔
پاکستانی کامیڈین ہنی البیلا اور قیصر پیا کے لیے ویلی اسٹریم میں واقع جینوی پیزا کی نئی برانچ میں میٹ اینڈ گریٹ اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ، دونوں مہمان فنکاروں کی آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا گیا اور انھیں گلدستے پیش کیے گئے۔ریسٹورانٹ میں بیٹھک لگی تو دلچسپ موضوعات پر گفتگو ہوئی ،فیملی تھیٹر اور پاکستانی ٹیلنٹ کا بھی تذکر ہوا۔اس موقع پر ہنی البیلا نے کا کہنا تھا کہ ریڈ لپ اسٹک کے ساتھ مل کر امریکا میں فیملی تھیٹر اور مستقبل میں فلم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ظہرانے میں جینوی ریسٹورانٹ کے متعار ف کرائے گئے حلال پیزا سمیت مختف کھانوں سے تواضع کی گئی۔اس موقع پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیات سمیت ریسٹورانٹ کے اونر علی اظہر، انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری سے ساجد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔شرکا سے گفتگو میں کامیڈین قیصر پیا کا کہنا تھاپاکستانیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس انھیں بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس دوران مہمانوں نے کھانے کی تعریف کی اور اپنے مزاحیہ انداز سے سب کا دل بھی لبھایا۔۔اس موقع پر معروف فلم ساز اور ریڈ لپ اسٹک کے بانی سلیمان بٹ کا کہنا تھا کہ اداکاری کی دنیا میں تھیٹر بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہمارے پروجیکٹس میں پاکستان سے تجربہ کار اداکار ضرور شامل ہوں گے لیکن تھیٹر اور فلم کی کاسٹ میں نصف تعداد یہاں کا مقامی ٹیلنٹ ہوگا اور اس میں میرٹ اولین ترجیح ہوگی۔قبل ازیں ناساو کاونٹی میں ایشئن امریکن افیئرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی کا کہنا تھا کہ ہنی البیلا اور قیصر پیا کے آنے پر سب کو بہت مسرت ہوئی اور اب ان کی واپسی پر ہمارے دل اداس ہیں ۔میٹ اینڈ گریٹ کے اختتام پر سلیمان بٹ اور مہمان فنکاروں نے ایک دوسرے سے پیار، محبت اور اپنایئت ملنے پر اظہارِ تشکر کیا۔