vosa.tv
Voice of South Asia!

کیمبرج کے 100 فیصد فنڈڈ آن لائن کورسز، درخواستیں یکم ستمبر تک جاری

0

کیمبرج یونیورسٹی کے تعاون سے پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آن لائن کورسز کے لیے 100 فیصد فنڈڈ نشستوں کی درخواستیں جاری ہیں۔

ڈیمیڈ گلوبل پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو کورس فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔پروگرام ستمبر اور اکتوبر 2026 میں آن لائن منعقد ہوں گے۔کورسز میں موسمیاتی پالیسی، ماحولیاتی حکمرانی، حیاتیاتی تنوع، بین الاقوامی قانون اور پائیدار ترقی سے متعلق عالمی معاہدوں کے عملی پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی، جبکہ کامیاب امیدواروں کو کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔یہ پروگرام طلبہ، محققین، ماہرین ماحولیات، وکلا، پالیسی سازوں، این جی اوز اور پائیدار ترقی کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو درخواست دینے سے قبل پروگرام کی اہلیت اور دیگر شرائط ضرور چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.