vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران کے 17 شہریوں پر بڑے سائبر حملوں کے الزامات

0

امریکا نے ایران میں قائم مبنا انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ 17 افراد پر سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری کے الزامات عائد کردیئے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ملزمان نے 2013 سے امریکا سمیت دنیا بھر کی 144 امریکی اور 178 غیرملکی جامعات، 42 امریکی کمپنیوں، سرکاری اداروں اور غیرسرکاری تنظیموں کے کمپیوٹر سسٹمز کو نشانہ بنایا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 31.5 ٹیرا بائٹ سے زائد تحقیقی مواد، تعلیمی ڈیٹا، اور ای میل اکاؤنٹس چوری کیے۔ امریکی حکام کے مطابق متعدد حملے ایرانی پاسداران انقلاباور دیگر ایرانی اداروں کے مفاد میں کیے گئے۔امریکی استغاثہ کے مطابق ہیکرز نے ایک لاکھ سے زائد پروفیسرز کے اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا اور تقریباً 8 ہزار اکاؤنٹس تک غیرمجاز رسائی حاصل کی۔ چوری شدہ تعلیمی مواد بعد میں ایران میں ویب سائٹس کے ذریعے فروخت بھی کیا گیا۔ملزمان پر امریکی کمپنیوں، حکومتی اداروں اور اقوام متحدہ سے متعلق اداروں کو بھی نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ امریکی حکام کے مطابق بعض سائبر حملوں سے متاثرہ اداروں کو تحقیقات اور نظام کی بحالی پر 2 کروڑ ڈالر سے زائد کے اخراجات برداشت کرنا پڑے۔امریکی محکمہ خارجہ نے پانچ مطلوب ملزمان کی گرفتاری سے متعلق معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام مقرر کیا ہے۔ تاہم امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ فردِ جرم محض الزام ہے اور تمام ملزمان عدالت سے جرم ثابت ہونے تک بے گناہ تصور ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.