vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ میں پی ایچ ڈی پروگرام، امیدواروں کو 27 ہزار پاؤنڈ سالانہ وظیفہ ملے گا

0

برطانیہ کے فرانسس کرک انسٹی ٹیوٹ نے 2027 کے پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے درخواستوں کا اعلان کردیا ہے، جس میں دنیا بھر کے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔

چار سالہ پروگرام کے تحت کامیاب امیدواروں کو سالانہ 27 ہزار 715 پاؤنڈ ٹیکس فری وظیفہ دیا جائے گا، جبکہ ٹیوشن فیس بھی مکمل طور پر فراہم کی جائے گی۔ اہل بین الاقوامی طلبہ کے ویزا فیس اور امیگریشن ہیلتھ سرچارج کی رقم بھی واپس کی جائے گی۔پروگرام میں بایومیڈیکل سائنس اور تحقیق کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے ساتھ معروف سائنس دانوں اور تحقیقی گروپس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔درخواستیں اکتوبر 2026 کے پہلے ہفتے میں کھلنے کا امکان ہے، جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کے لیے متعلقہ مضمون میں فرسٹ کلاس یا اپر سیکنڈ کلاس ڈگری یا مساوی قابلیت کے ساتھ تحقیقی تجربہ یا متعلقہ ماسٹرز ڈگری عموماً ضروری ہوگی۔حتمی نتائج 8 فروری 2027 تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.