نیویارک کے میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ٹریک کی تبدیلی، اپ گریڈیشن اور سگنل کی مرمت کے باعث اگست کے اختتام تک متعدد سب وے لائنوں کی ویک اینڈ سروس متاثر رہے گی۔
حکام کے مطابق L، N، R اور W ٹرین لائنوں پر پانچ ہفتہ وار تعطیلات، بعض ورکنگ ڈیز اور رات کے اوقات میں سروس میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔N لائن سب سے زیادہ متاثر ہوگی، جہاں ویک اینڈ پر ٹرینیں دو الگ حصوں میں چلیں گی، جبکہ L لائن پر اگست کے آخری دو ہفتہ وار تعطیلات میں بعض اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین سروس معطل رہے گی، جس کے متبادل کے طور پر مفت شٹل بسیں چلائی جائیں گی۔اسی طرح R لائن کی چند ٹرینوں کا راستہ تبدیل کیا جائے گا، جبکہ W لائن کی سروس بھی بعض ورکنگ ڈیز میں معطل رہے گی۔ایم ٹی اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل MTA ایپ پر اپنی روٹ کی تازہ معلومات ضرور چیک کریں۔