نیویارک:پاکستان کے 79 ویں جشنِ آزادی پر تاریخی بروکلین میلہ 16 اگست کو سجے گا
نیویارک میں پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن نے پاکستان کے جشنِ آزادی کے سلسلے میں سولہ اگست کو بروکلین میلہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اس سال بروکلین میلہ کے چیئر مین محمد سلمان بٹ او ر صدر سہیل سعید ہوں گے ۔
پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے بروکلین میلہ سجانے کے لیے پا کستانی امریکن مرچنٹس ایسو سی ایشن کی کونی آئی لینڈ ایونیو پر مقامی ریسٹورانٹ میں منعقدہ تقریب کی ابتداٗ تلاوتِ کلام پاک سے سے ہوئی ۔تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک تھی، اس موقع پر بارگاہِ الہیٰ میں مناجات اور بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عزیز بٹ اور صدر جاوید خان نے کاروباری شخصیت اور فلم ساز محمد سلیمان بٹ کو بروکلین میلہ کمیٹی کا چئیرمین، سہیل سعید کو صدر اور ملک الیاس کو جنرل سیکرٹری منتخب کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال بھی میلہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔بروکلین میلہ کا چئیرمین کے محمد سلیمان بٹ اور صدر سہیل سعید کا کہنا تھا کہ یہ میلہ امریکا میں پاکستانی ثقافت کی پہچان ہے اور ہم سب نے مل کر اپنے ملک کا نام اور وقار مزید بلند کرنا ہے۔تقریب سے کوپو کے سربراہ محمد رضوی، اے سی ایم ڈبلیو کی چیئر پرسن بازہ روحی، نیولائف کی چیئر پرسن راحیلہ اسلم اور پی پی پی کے رہنما جمشید گجر نے بھی خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ بروکلین میلہ کسی ایک سیاسی جماعت یا گروپ کا نہیں بلکہ پاکستانی کمیونٹی کا ہےاور ہم سب نے مل کر اسے کامیاب بنائیں گے پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن اور بروکلین میلہ کی کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس سال میلے کو مزید بہتر اور منظم کریں گے