نیویارک میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ٹیم کا آغاز
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے شہریوں کو سرکاری خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے "پبلک انٹرسٹ ٹیکنالوجی (پی آئی ٹی) کریو” کے نام سے نئی ڈیجیٹل ٹیموں کے قیام کا اعلان کر دیا۔
میئر آفس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جو مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے تیز رفتار اور مؤثر ڈیجیٹل حل تیار کریں گی۔پہلی ٹیم ایسا آن لائن پورٹل تیار کرے گی جس کے ذریعے شہری سبسکرپشن منسوخ کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرنے والی کمپنیوں کے خلاف آسانی سے شکایت درج کرا سکیں گے۔ یہ اقدام شہر میں نافذ کیے گئے "ون کلک کینسلیشن” صارف تحفظ قانون پر عمل درآمد میں مدد دے گا۔حکام کے مطابق ہر ٹیم میں سافٹ ویئر انجینیئرز، پروڈکٹ مینیجرز، ڈیزائنرز، محققین اور ڈیٹا ماہرین شامل ہوں گے، جو چند ماہ کے اندر مختلف عوامی مسائل کے ڈیجیٹل حل تیار کریں گے، جبکہ اس منصوبے کے لیے راک فیلر فاؤنڈیشن بھی تعاون فراہم کر رہی ہے۔