vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد کرنے کی تیاریاں شروع

0

امریکا میں  پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے سب سے بڑی پاکستان ڈے پریڈ نیویارک  کو مزید منظم اور  بہتر انداز میں منعقد کرنے کی تیاریاں  شروع ہو گئیں۔ اس سال  یہ پریڈ  تئیس اگست کو منعقد ہوگی۔

مادرِ وطن کے79 ویں ِ یومِ آزادی پر   پاکستان  ڈے پریڈ نیویارک  کو شایانِ شان انداز میں  منانے کی تیاریاں  شروع ہوگئیں۔ اس سال پریڈ کمیٹی  میں نئے  ٹرسٹیز کو  کو بھی شامل کیا ہے ۔    نجی ریسٹورانٹ میں منعقدہ  جائزہ اجلاس    میں ڈاکٹر حق،  خاور  بیگ، اسد چودھری، منیر لودھی، مظفر بھٹہ، منظور،   چوہدری اشرف، احمد جان اور دیگر شریک   ہوئے۔اجلاس میں پاکستان ڈے پریڈ نیویارک  کے انتظامات  اور مختلف سرگرمیوں کا  از  سرِ نو جائزہ لیا گیا  ، اس دوران   پریڈ  میں  بہتری   لانے کے لیے  تجاویز اور مشورے بھی دیے گئے۔شرکا نے  اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس    سال پاکستان ڈے پریڈ نیویارک پہلے  سے  کہیں سے زیادہ منظم اور  بہتر  انداز میں منعقد کی جائے گی۔پریڈ کمیٹی کے منتظمین نے نئے ٹرسٹیز کو خو ش آمدید کہا  اور امید کا  اظہار کیا کہ   اس سال  پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کو بھرپور طریقے سے  کامیاب بنائیں گے ۔اس موقع پر  امریکا کے 250 ویں  یومِ آزادی  کی مناسبت سے کیک  بھی کا ٹا گیا، یہ پریڈآئندہ ماہ 23 اگست کو منعقدہ کی جائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.