vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی تاریخ کا بڑا ہیلتھ کیئر فراڈ: 455 ملزمان پر الزامات

0

امریکی محکمہ انصاف نے 2026 کا نیشنل ہیلتھ کیئر فراڈ ٹیک ڈاؤن آپریشن مکمل کرتے ہوئے 455 ملزمان بشمول 90 ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد کے خلاف 6 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی جھوٹی دعویداری اور مریضوں کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ 

یہ آپریشن امریکی تاریخ میں صحت سے متعلق دھوکہ دہی کے خلاف سب سے بڑی مشترکہ کارروائی ہے جس میں 56 وفاقی اضلاع، 45 ریاستوں اور بین الاقوامی تعاون سے 182 ملین ڈالر سے زائد نقدی، لگژری گاڑیاں، زیورات اور دیگر اثاثے ضبط کیے گئے۔ سب سے بڑا کیس ایک ٹرانس نیشنل فراڈ نیٹ ورک کا ہے جس نے طبی سامان کی 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کی جھوٹی دعویداری کی اور فرار ملزم ابراہیم ہلمی کو گرفتار کر کے امریکا لایا گیا۔ جنوبی ٹیکساس میں ایک نرس پریکٹیشنر پر 90 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی فراڈ کا الزام ہے جس نے میڈیکیئر کی رقم سے فلپائن میں 46 لاکھ ڈالر کا بیچ ریزورٹ تعمیر کروایا جبکہ حکومت نے 5 لاکھ 94 ہزار ڈالر کی فیراری اور 8 لاکھ 65 ہزار ڈالر کا بلگاری ہار ضبط کیا۔ ایک کیس میں فلوریڈا کے ایک ڈاکٹر پر الزام ہے کہ اس نے طالب علم کھلاڑیوں کے دل کے ٹیسٹ صرف 11 سیکنڈ میں نارمل قرار دے دیے جس کے 24 دن بعد ایک طالب علم باسکٹ بال پریکٹس کے دوران دل کی بیماری سے چل بسا۔ میڈیکیڈ فراڈ کے 295 ملزمان کے خلاف 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی جھوٹی دعویداری کے الزامات تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ اوپیوئیڈ کی غیر قانونی تقسیم کے 36 ملزمان میں 28 لائسنس یافتہ طبی پیشہ ور شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.