vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ کی تاریخی یادگاروں کی نمائش، شائقین کی بڑی دلچسپی

0

2026 فیفا مینز ورلڈ کپ کے دوران نیویارک کے راک فیلر سینٹر میں قائم فیفا میوزیم میں "لیگیسیز آف چیمپئنز” کے عنوان سے خصوصی نمائش جاری ہے، جہاں ورلڈ کپ کی تاریخ سے جڑی نایاب یادگاریں عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ یہ نمائش 19 جولائی تک جاری رہے گی۔

نمائش میں مشہور جولز ریمے ٹرافی کی بہترین نقل بھی رکھی گئی ہے۔ اصل ٹرافی 1983 میں چوری ہوگئی تھی اور آج تک برآمد نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ 1930 میں یوراگوئے میں ہونے والے پہلے ورلڈ کپ سے متعلق جرسیوں، یادگاری اشیا اور تاریخی نوادرات بھی نمائش کا حصہ ہیں۔فیفا میوزیم کے منیجنگ ڈائریکٹر مارکو فازونے کا کہنا ہے کہ میوزیم کا مقصد فٹبال کا جادو پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی شاندار تاریخ کو شائقین کے سامنے پیش کرنا ایک منفرد تجربہ ہے۔نمائش کی افتتاحی تقریب میں فیفا صدر Gianni Infantino، سابق عالمی چیمپئن Marco Materazzi، Roberto Baggio اور Christian Vieri سمیت کئی معروف فٹبال شخصیات نے شرکت کی۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.