متحدہ عرب امارات میں رہائشی یا سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد اب چند سیکنڈوں میں آن لائن اپنا ویزا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں جبکہ حالات سے متاثرہ افراد کے لیے 9 جولائی 2026 تک بغیر جرمانے کے ویزا قانونی بنانے کی رعایتی مہلت بھی دی گئی ہے۔
وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی آئی سی پی نے خطے کے غیر معمولی حالات سے متاثرہ افراد کے لیے 30 روزہ رعایتی مدت کا اعلان کیا ہے جس کے دوران جرمانے کے بغیر ویزا کو قانونی شکل دی جا سکتی ہے یا یو اے ای سے روانگی اختیار کی جا سکتی ہے۔ دبئی سے جاری شدہ ویزا کے حامل افراد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز یعنی جی ڈی آر ایف اے دبئی کی ویب سائٹ پر جا کر ویزا اسٹیٹس سروس منتخب کریں، اپنا فائل نمبر، پہلا نام، شہریت اور تاریخ پیدائش درج کریں اور ویریفکیشن مکمل کر کے سرچ پر کلک کریں۔ ابوظہبی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ یا فجیرہ سے جاری شدہ ویزا کے حامل افراد آئی سی پی کے آن لائن سروسز پلیٹ فارم پر جا کر پبلک سروسز میں فائل ویلیڈیٹی کا انتخاب کریں، ویزا کی قسم اور اپنا یونیفائیڈ آئی ڈی نمبر، فائل نمبر، ایمریٹس آئی ڈی یا پاسپورٹ نمبر میں سے کوئی ایک تفصیل درج کریں اور تاریخ پیدائش کے ساتھ سرچ مکمل کریں۔ سرچ مکمل ہونے پر فائل نمبر، ویزا اسٹیٹس، جاری ہونے کی تاریخ اور ختم ہونے کی تاریخ سمیت تمام تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔